مسافر وین کھائی میں جاگری ڈرا ئیور سمیت 2 مسافر جاں بحق، 15شدید زخمی، تین کی حا لت نازک

مسافر وین کھائی میں جاگری ڈرا ئیور سمیت 2 مسافر جاں بحق، 15شدید زخمی، تین کی حا ...
مسافر وین کھائی میں جاگری ڈرا ئیور سمیت 2 مسافر جاں بحق، 15شدید زخمی، تین کی حا لت نازک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہروفیروز (صباح نیوز ) پڈعیدن کی مسافر وین اچانک ٹائر برسٹ ہونے کے باعث کھاء میں جاگری ڈرا ئیور سمیت 2 مسافر جاں بحق ، 15شدید زخمی تین کی حا لت نازک پولیس وقریبی لوگوں نے زخمیوں کو ہسپتال یہنچایا ۔

تفصیلات کے مطابق پڈعیدن کی مسافر وین نوابشاہ سے پڈعیدن آرہی تھی کہ داوڈ کے قریب اچانک ٹائر پھٹ جانے کے باعث وین  ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھا ئی میں جا گری جس کے نتیجے میں پڈعیدن کا رہائشی ڈرائیور اشفاق احمد راجپوت اور ایک مسافر خاتون فاطمہ بی بی ہلاک جبکہ 15 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ کے بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچایا ،جبکہ مسافر  گاڑی مکمل  تباہ ہو گئی ۔زخمیوں میں سے  3 مسافروں کی حالت تشویشناک  بتائی جا رہی ہے ، جبکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی جاں بحق  وین ڈرائیور اور خاتون  کے گھروں  میں کہرام مچ گیا ہے ۔

مزید :

نوشہروفیروز -