مٹیاری: 4 روز میں 6 بچے خسرہ کے باعث جاں بحق
مٹیاری(ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیرو لعل کے نواحی گاؤں میں 4 روز میں 6 بچے خسرہ سے جاں بحق ہوگئے۔
ورثاء نے الزام لگایا ہےکہ مزید 4 بچے بیمار ہیں، جن کا علاج ابھی تک شروع نہیں کیا گیا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مٹیاری کا کہنا ہےکہ اطلاع پر ڈی ایچ او اور ڈبلیو ایچ او کی ٹیمیں روانہ کردی ہیں، بچوں کی اموات پر انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔جس گاؤں میں اموات ہوئیں، وہاں لوگوں نے بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگوائے تھے۔