محکمہ زراعت پنجاب نے صوبہ بھر سے 57993زمینوں سے مٹی کے نمونہ جات حاصل کرلئے

محکمہ زراعت پنجاب نے صوبہ بھر سے 57993زمینوں سے مٹی کے نمونہ جات حاصل کرلئے
محکمہ زراعت پنجاب نے صوبہ بھر سے 57993زمینوں سے مٹی کے نمونہ جات حاصل کرلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (صباح نیوز)محکمہ زراعت پنجاب نے صوبہ بھر سے 57993زمینوں سے مٹی کے نمونہ جات حاصل کرلئے۔ ان نمونوں کو حاصل کرنے کا مقصد زمین کا تجزیہ اورساخت بارے آگاہی حاصل کرنا ہے۔ زمین کا تجزیہ کرنے کے بعد محکمہ زراعت کسانوں کو رہنمائی فراہم کرے گاتاکہ وہ ایسی فصل اگا سکیں جو زمین کی ساخت اور اس کے مزاج سے مطابقت رکھتی ہو۔ اس اقدام سے نہ صرف فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ کسانوں کے کھاد اور دیگر زرعی مداخل پر اٹھنے والے اخراجات میں کمی ہوگی ۔ محکمہ زراعت نے پنجاب بھر میں رواں سال 31مئی تک 57993مٹی کے نمونے حاصل کئے جن پر مختلف تجربات کرکے مفید نتائج حاصل کئے گئے ہیں۔ محکمہ زراعت کے اس اقدام کو زرعی ماہرین نے زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ کسان تنظیموں نے اس منصوبے کی بھرپور طریقے سے حمائت کی ہے۔

مزید :

لاہور -