مشرف کی بیرون ملک روانگی کیخلاف پیپلز پارٹی کے احتجاجی مظاہرے

مشرف کی بیرون ملک روانگی کیخلاف پیپلز پارٹی کے احتجاجی مظاہرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور، بہاولنگر (بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی) مشرف کی بیرون ملک روانگی کیخلاف بہاولپور اور بہاولنگر میں گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ اس سلسلے میں بہاولپور سے بیورو رپورٹ کے مطابق مشرف کی بیرون ملک روانگی ن لیگی حکمرانوں کی آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے(بقیہ نمبر3صفحہ12پر )
۔آمریت کی اولاد فوجی آمروں کا احتساب نہیں کرسکتی۔ان خیالات کا اظہار ملک عامر یار وان صدر۔محمد علی احسن جنرل سیکریٹری، محمد سلیم بھٹی سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی۔ملک شاہ رخ سابق ایم پی اے نے مشرف کی بیرون ملک روانگی کے فیصلے کیخلاف پیپلز پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مشرف نے بیرون ملک راہ فرار اختیار کر کے جمہوری نطام کی توہین کی ہے اور نواز شریف حکومت نے اپنی سیاسی کمزوری کا مطاہرہ کیا ہے۔اس موقع پر،سید اشفاق بخاری،بلال بھٹی،اختر ہاشمی۔ملک شبیر اختر۔محمد آصف بھارا،سائرہ عباسی،کنول ملک،نیرہ خاتون۔سمیع شاہین۔ارشد ساجد۔عبیداللہ ہمدانی،صادق نوشاد،پیٹر جان،شفیق سولنگی، شیخ فضل محمود بالی۔فاروق مغل ،اصغر گل،ریاض میاں بھٹی، چوہدری محمد اشرف۔معظم کمال وینس صدر تحصیل حاصلپور۔لیاقت قادری۔آصف عمران۔محمد عامر۔اورنگ ذیب ۔کامران بٹ،اشفاق تیجہ اور دیگر موجود تھے۔بہاولنگر سے نمائندہ خصوصی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے جنوبی پنجاب سیکرٹری اطلاعات شوکت محمود بسراء کی قیادت میں سابق صدر پرویزمشر ف کا ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کے خلاف رفیق شاہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیااس موقع پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک محمد سیلم ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری عبد العزیز خان ،محمد اشرف بھٹی،نذیر مسیح بھٹی سمیت پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ احتجاجی شرکاء سے شوکت محمود بسراء، ملک محمد سیلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدرپرویز مشرف سابق وزیراعظم وقائد محترمہ بے نظیربھٹو کے قتل میں نامزد ملزم ہے اور انہیں باہر جانے کی اجازت نہ صرف آئین کی خلاف ورزی کی گئی بلکہ پیپلزپارٹی کے لاکھوں کارکنوں کو بھی احتجاج کرنے پر مجبورکیا ہے۔