حکومتگستاخ رسول ؐ،ملعون نصیر احمد سلطانی کو عبرت کا نشان بنائے،محمد الطاف

حکومتگستاخ رسول ؐ،ملعون نصیر احمد سلطانی کو عبرت کا نشان بنائے،محمد الطاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) قائم مقام منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ محمد الطاف نے کہا کہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ گستاخ رسول ؐملعون نصیر احمد سلطانی جس بل میں چھپا ہو اسے سخت سے سخت سزا دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ آئندہ کسی ملعون کی جرأت نا ہو کہ وہ حضرت محمد ؐ کی شان اقدس میں گستاخی کا سوچے بھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آئے روز بڑھتے ہوئے گستاخانہ پیجزاور ان کو چلانے والوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فیس بک انتظامیہ سے بات کرے یا ایسی فیس بک کو بند کر دے۔
جس میں حضورؐ کی شان میں گستاخی ہوتی ہو ۔انہوں نے کہا جب تک حکمرانوں کی طرف سے کوئی سخت رد عمل نا آئے یہ سب کچھ ختم کرنا آسان نہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگرگستاخوں کے خلاف کوئی واضح رد عمل سامنے نا آیا تو جمعیت طلبہ عربیہ ملک گیر تحریک چلائے گی اور حکمرانوں کو یہ باور کروائے گی کہ حرمت رسول کے لئے مسلمان خون کا آخری قطرہ بھی بہانے کا تیار ہیں۔