آٹزم کی درستگی سے نشاندہی کرنے والا پہلا خون ٹیسٹ

آٹزم کی درستگی سے نشاندہی کرنے والا پہلا خون ٹیسٹ
 آٹزم کی درستگی سے نشاندہی کرنے والا پہلا خون ٹیسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین نے اپنی نوعیت کا پہلا بلڈ ٹیسٹ وضع کرلیا ہے جو بایو مارکرز کے ذریعے آٹزم کی کئی سال قبل پیشگوئی کرسکتا ہے۔دنیا میں اپنی نوعیت کا یہ واحد بلڈ ٹیسٹ وضع کرلیا گیا ہے جس کے ذریعے آٹزم جیسے پریشان کْن مرض کو کئی برس قبل ہی بھانپا جاسکتا ہے۔ اس ٹیسٹ کی اہم بات یہ ہے کہ اس سے 98 فیصد درستگی سے مرض کی قبل ازوقت شناخت کی جاسکتی ہے۔ یہ ٹیسٹ کئی برس قبل ہی ایسے بایو مارکرز (حیاتیاتی علاماتی عنصر) کی شناخت کرلیتا ہے جو آگے چل کر رویوں اور برتاؤ میں تبدیلی پیدا کرسکتے ہیں۔نیویارک رینسیلیئر پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ کے ماہر پروفیسر کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا واحد ٹیسٹ ہے جو آٹزم کے مرض کی بہت درستگی سے شناخت کرسکتا ہے۔
، یہ انسانی خون میں بعض حیاتیاتی مارکر کو نوٹ کرتے ہوئے اس مرض کی نشاندہی کرتا ہے۔