کرونا وائرس،وفاقی سیکریٹریٹ کے 12 ہزار ملازمین نے ہڑتال ختم کر دی

کرونا وائرس،وفاقی سیکریٹریٹ کے 12 ہزار ملازمین نے ہڑتال ختم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)کرونا وائرس کا خطرہ،وفاقی سیکریٹریٹ کے 12 ہزار ملازمین نے 32 روز سے جاری قلم چھوڑ ہڑتال ختم کر دی۔ جمعرات کو ملازمین نے کرونا وائرس خاتمے کیلئے رضاکارانہ طور پر خدمات سر انجام دینے کا اعلان کر دیا۔ سربراہ کور کمیٹی رحمن باجوہ نے کہاکہ کرونا وائرس قومی سلامتی کا معاملہ ہے، سیاہ پٹیاں باندھ کر دفتری امور سر انجام دیں گے۔ سربراہ کور کمیٹی نے کہاکہ قومی سلامتی کے معاملے کے پیشِ نظر ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا، تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہاکہ جہاں کہیں ضرورت ہو رضاکارانہ طور پر خدمات سر انجام دیں گے۔
ہڑتال ختم

مزید :

صفحہ آخر -