اپوزیشن کی دھرنے کی دھمکی،حکومت  کی سپیکر کو اجلا س او آئی سی کانفرنس  کے بعد بلانے کی تجویز  

  اپوزیشن کی دھرنے کی دھمکی،حکومت  کی سپیکر کو اجلا س او آئی سی کانفرنس  کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آن لائن)اپوزیشن کی  جانب سے قومی اسمبلی میں دھرنے کی دھمکی  کے پیش نظر  حکومت نے سپیکر قومی اسمبلی کو اجلا س او آئی سی کانفرنس کے بعد بلانے کی تجویز دے دی۔ ذرائع  کے مطابق  بعض حکومتی وزراء    نے  سپیکر سے ملاقات کی ہے  اور اجلاس 21کے بجائے 25  مارچ کو بلانے کی تجویز دی ۔سپیکر  قومی اسمبلی نے حتمی فیصلے کیلئے آج (اتوار کو) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سینیئر افسران کا اجلاس بلا لیا۔حکومتی تجویز کے مطابق  قومی اسمبلی ہال وزارت خارجہ کے پاس ہے سپیکر اسے بنیاد بنا کر اجلاس کانفرنس بلاسکتے ہیں۔  
تجویز  

مزید :

صفحہ اول -