پولیس نے پی ٹی آئی قائدین اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاﺅن روک دیا ، بڑا دعویٰ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس نے پی ٹی آئی کے قائدین اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاﺅن سے روک دیاہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے پولیس ذرائع سے کہاہے کہ زمان پارک میں پولیس پر پٹرول بم حملوں اور پتھراﺅ میں ملوث پی ٹی آئی قائدین اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کیا گیا تھا ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنوں اور قائدین کی فہرستیں بھی متعلقہ پولیس اسٹیشنز کو فراہم کردی گئی تھیں، تاہم رات گئے پولیس حکام نے وائرلیس میسج کے ذریعے کریک ڈاون روکنے کے احکامات جاری کیے۔پولیس ذرائع کے مطابق چند پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن کی رہائی کے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔