کوہاٹ، مسلم آباد چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا

کوہاٹ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر مسلم آباد پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
"جنگ " نے ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت کے حوالے سے بتایا کہ 10 سے 15 دہشت گردوں نے مسلم آباد پولیس پوسٹ پر افطاری کے بعد فائرنگ کی۔
پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے بعد دہشت گرد آدھے گھنٹے بعد فرار ہوگئے۔