بچی سے بد اخلا قی کی کوشش،ملزم فرار

بچی سے بد اخلا قی کی کوشش،ملزم فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(بیورورپورٹ)پرانی منڈی پتو کی میں محنت کش کی دس سالہ بچی سے دوکان دا ر کی زبردستی بد اخلا قیکی کو شش بچی کی چیخ وپکا ر اہل محلہ کے آنے پر ملزم بچی کو برہنہ حالت میں چھو ڑ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پرانی منڈی پتو کی میں امجد محمو د جو کہ محنت مزدوری کر تا ہے کی دس سالہ بیٹی علیشا رات 09:45بجے جعفر رضا کے قریبی جنرل سٹو ر پر سودا سلف لینے کے لیے گئی ملزم نابالغ بچی پر بدنیت ہو گیا اور بچی کو ورغلا کر چیزیں دینے کے بہا نے دوکان کی چھت پر لے گیا ملزم نے نابالغ بچی کی شلوار اتار کر عزت لو ٹنے کی کو شش کی تو لڑکی نے چیخ وپکا ر شروع کر دی بچی کی آوا ز سن کر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے اور وہ چو بارے پر پہنچ گئے جن کو دیکھتے ہی ملزم جعفر رضا دس سالہ بچی کو برہنہ حالت میں چھو ڑ کر فرار ہو گیا ۔ لڑکی کا باپ بچی کو لیکر تھانہ سٹی پتو کی پہنچ گیا سٹی پولیس پتو کی نے لڑکی کے والد امجد علی کی درخواست پر ملزم جعفر رضا کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتا ر کر لیا ہے ۔ لڑکی کے والد نے کہا ہے کہ میرے سا تھ ظلم ہو ا ہے ۔ ملزم نے میری بیٹی کے سا تھ جو شیطانی کھیل کھیلنے کی کو شش کی نا قابل معافی ہے حکومت ملزم کے خلاف سخت کاروا ئی کر کے مجھے انصا ف فراہم کر ے ۔

مزید :

علاقائی -