ہیوسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کا بڑا اقدام سکھوں کیلئے ڈریس کوڈ تبدیل

  ہیوسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کا بڑا اقدام سکھوں کیلئے ڈریس کوڈ تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہیوسٹن(آئی این پی)امریکہ میں ہیوسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ محکمہ سکھوں کے لئے ڈریس کوڈ پالیسی کو تبدیل کررہا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میئر سلویسٹر ٹرنر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ محکمہ اب ڈیوٹی کے دوران سکھ افسران کو اپنے عقائد کے مطابق لباس اور دوسری مذہبی علامات کے اظہار کی اجازت دے گا۔ ہیوسٹن کے میئرنے ٹویٹ کیا کہ "ہیوسٹن پولیس ٹیکساس میں قانون نافذ کرنے والی سب سے بڑی ایجنسی ہے جس میں ایسی پالیسی اپنائی جائے گی جو افسران کو ڈیوٹی پر ان کے عقیدے کے مطابق لباس پہننے کی اجازت دیتا ہے۔یہ اجازت اس سکھ ڈپٹی کے اعزاز میں دی گئی ہے جسے ستمبر میں ٹریفک کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ہیرس کاؤنٹی کے شیرف کے دفتر کے سکھ نائب سندیپ دھالیوال کو ریلکس ٹریکس ٹریفک اسٹاپ کے دوران ہلاک کیا گیاتھا۔

مزید :

علاقائی -