وفاقی کابینہ میں توسیع اورردوبدل،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ میں توسیع اورردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق خسروبختیارکووفاقی وزیربرائے نیشنل فوڈسیکیورٹی کاقلمدان دےدیاگیاجبکہ ان کی جگہ اسدعمرکووزارت منصوبہ بندی کاقلمدان سونپ دیاگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صاحبزادہ محبوب سلطان کوسیفران کاوفاقی وزیربنادیا گیاان سے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کاقلمدان واپس لے لیاگیا۔