قائد اعظم کرکٹ ٹورنامنٹ کا چوتھا راؤنڈ آج شروع ہوگا 

قائد اعظم کرکٹ ٹورنامنٹ کا چوتھا راؤنڈ آج شروع ہوگا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 گیارہ  روزہ بریک کے بعد قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کا چوتھا راؤنڈ  آج سے شروع ہوگا۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے میں شامل بقیہ چار میچز کے انعقاد کی وجہ سے  قائداعظم ٹرافی میں گیارہ  روز کا وقفہ کیا گیا تھا۔اس دوران پینتیس رکنی قومی اسکواڈ کی 23 نومبر کو نیوزی لینڈ روانگی کے باعث پی سی بی نے ایونٹ میں مقابلے کی فضاء  برقرار رکھنے  کے لیے ایک ونڈو متعارف کروائی، جس کا مقصد  سیکنڈ الیون میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ترقی دینا  تھاونڈو کے مطابق تمام چھ ٹیموں کے کوچز کو اپنی ٹیم کا توازن برقرار رکھنے کے لیے باہمی مشاورت کے ساتھ اپنے اسکواڈ میں تبدیلی کا  اختیار دیا گیا۔ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے 10 میں سے 9 میچز نتیجہ خیز ثابت   ہوئے، جہاں سدرن پنجاب کی ٹیم 55 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔اظہر علی، شان مسعود اور سرفراز احمد کی نیوزی لینڈ روانگی کی وجہ سے اب حسن علی، عمر صدیق اور اسد شفیق بالترتیب سنٹرل پنجاب، سدرن پنجاب اور سندھ کی کپتانی کریں گے۔