نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو پوسٹ گریجوایٹ  انڈر گریجوایٹ امتحانات لینے کا اختیار  سٹوڈنٹس میں خوشی کی لہر‘ وی سی کو خراج تحسین

 نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو پوسٹ گریجوایٹ  انڈر گریجوایٹ امتحانات لینے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار)وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی کاوشیں رنگ لے آئیں،نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ امتحانات لینے کا اختیار مل گیا،طبی حلقوں اور طلبا و طالبات کی جانب سے ستائش (بقیہ نمبر30صفحہ 6پر)
کا اظہار،وائس چانسلر کی خصوصی کاوشوں کو بھی سراہا۔ تفصیل کے مطابق وائس چانسلر نشتر میڈیکل پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کے باعث نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو پاکستان میڈیکل کونسل کیطرف سے انڈر گریجویٹ (ایم بی بی ایس /بی ڈی ایس) اور پوسٹ گریجویٹ (ایم ڈی/ ایم ایس) کے امتحانات لینے کا اختیار مل گیا ہے۔اس حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں پی ایم سی کی طرف سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو باقاعدہ این او سی جاری کر دیا گیا ہے یہ یونیورسٹی کے لئے ایک اعزاز اور تاریخی لمحہ ہے ادھر طبی حلقوں اور میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات کی جانب سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کی خصوصی کاوشوں کو سراہتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
خراج تحسین