تعلیمی اداروں کی دوبارہ بندش کسی صورت قبول نہیں،رضاء الرحمن

  تعلیمی اداروں کی دوبارہ بندش کسی صورت قبول نہیں،رضاء الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (لیڈی رپورٹر) کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کی دوبارہ بندش کی تجویز پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سرونگ سکولزوکالجزایسوسی ایشن پاکستان نے نہ صرف اسے مسترد کردیابلکہ بین الصوبائی وزرا کمیٹی اور این سی اوسی سے معاملے کا ازسرنو جائزہ لینے کا مطالبہ بھی کردیاہے۔سرونگ سکولز کے مرکزی صدرمیاں رضاء الرحمان نے اپنے ایک بیان میں تعلیمی اداروں کی دوبارہ بندش کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی دوبارہ بندش کسی صورت قبول نہیں ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ کئی متاثرہ ممالک میں تعلیمی ادارے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنا ہی قومی مفاد میں ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بین الصوبائی وزرا کمیٹی اور این سی اوسی تعلیمی اداروں کے بارے میں ابہام پیدا نہ کرے بلکہ مجوزہ تجویز کا ازسرنو جائزہ لے۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے شدید تعلیمی نقصان ہوگا۔