ڈکیتی کی انوکھی واردات، دو پولیس اہلکاروں نے کپڑے کا ٹرک لوٹ لیا

ڈکیتی کی انوکھی واردات، دو پولیس اہلکاروں نے کپڑے کا ٹرک لوٹ لیا
ڈکیتی کی انوکھی واردات، دو پولیس اہلکاروں نے کپڑے کا ٹرک لوٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ نواں لاہور کے علاقہ میں دو پولیس اہلکاروں نے اپنے دیگر ساتھیوں سے ملکر لاکھوں روپے مالیت کا کپڑے کا ٹرک لوٹ لیا۔
ڈکیتی کے واقعہ میں اے ایس آئی احمد کمال اور ہیڈ کانسٹیبل فرحان شامل تھے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان  نے  ٹرک ڈکیتی میں ملوث پولیس اہلکاروں کو محکمہ سے برخاست کرنے کا حکم دے دیا ہے اور  آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ  واقعہ میں ملوث تمام اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے سخت محکمانہ و قانونی کاروائی میں عمل میں لائی جائے۔ 
 گرفتار کانسٹیبل سے تحقیقات کرکے باقی اہلکاروں کو بھی جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔  گرفتار ہونے والے دو ملزمان کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔ ایسی کالی بھیڑوں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں ۔ جو افسران یا اہلکار جرائم کی کاروائیوں میں ملوث یا انکے سہولت کار ہیں انکے خلاف زیروٹالرینس کے تحت محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ آر پی او فیصل آباد چوری ہونے والا ٹرک اور تمام سامان اپنی نگرانی میں اصل مالکان کے حوالے کریں ۔