ڈاکوکومال مسروقہ سمیت پکڑنے پروارڈنزکیلئے نقدانعام کااعلان

ڈاکوکومال مسروقہ سمیت پکڑنے پروارڈنزکیلئے نقدانعام کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ شاہدرہ کے علاقے میں4 وارڈنز نے 2شہریوں سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہونے والے ڈاکو کومال مسروقہ اور اسلحہ سمیت پکڑ لیاجبکہ اسکے 2ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ٹریفک وارڈنز نے تمام حالات افسران بالا کے علم میں لاتے ہوئے شاہدرہ پولیس کے حوالے کردیا ۔سی ٹی او نے جرات، بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک وارڈنزکو10ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے کہا کہ وارڈنزٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر عوام کی خدمت کرتے ہوئے نظر آئیں۔

مزید :

علاقائی -