خدا تعالی کی ذات کے سوا کوئی بھی کامل نہیں ،ارمینا خان

خدا تعالی کی ذات کے سوا کوئی بھی کامل نہیں ،ارمینا خان
 خدا تعالی کی ذات کے سوا کوئی بھی کامل نہیں ،ارمینا خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل ارمینا خان نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا لباس اور مذہب میرا انتخاب ہے جس کے بارے میں کوئی بھی ان سے سوال نہیں کرسکتا،بعض لوگوں کی سوچ مایوس کن ہے.خدا کے سوا کوئی بھی کامل نہیں ہے، کسی انسان کے رنگ جیسی بے وقوف چیز کی بنیاد پر کسی بارے فیصلہ نہیں کرنا چاہیئے. انہوں نے کہا کہ میں حقوق نسواں کی حامی ہوں لیکن کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دیتی وہ میرے کپڑوں اور مذہب بارے بات کرے۔ایک سوال کے جواب میں ارمینا خان نے کہا مجھے اس کی پرواہ نہیں کہ لوگ میرے منگیتر فیصل خان کے گہرے رنگ بارے کیا کہتے ہیں کیونکہ اس کی شخصیت مصنوعی نہیں ،اکثر لوگ پلاسٹک سرجری کروانے کے بعد اپنی شخصیت چھپالیتے ہیں.زیادہ تر لوگ اچھے ہیں لیکن کچھ منفی بھی ہوتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ پبلک فگر ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں میرے جذبات نہیں ہیں آخر میں بھی انسان ہوں. ارمینا خان نے مزیدکہا کہ مجھے رومی انشا کی اچانک موت کا بہت دکھ ہے .میں انے ان کیساتھ ڈرامہ سیریل’’رسم دنیا’’کیا تھا.

مزید :

کلچر -