ڈاکٹر سعید احمدعنایت اللہ کی اسلامک جوڈیشنل کونسل کے استقبالیہ میں شرکت

ڈاکٹر سعید احمدعنایت اللہ کی اسلامک جوڈیشنل کونسل کے استقبالیہ میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے امیر فضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائت اللہ اور نائب امیر فضیلۃ الشیخ عبدالصمد ایک ہفتہ کے تنظیمی و اصلاحی دورہ پر کیپ ٹاؤن جنوبی افریقہ پہنچ گئے ’’اسلامک جوڈیشنل کونسل‘‘نے استقبالیہ دیا جس میں کونسل کے چیئرمین شیخ عرفان،وائس چیئرمین شیخ عبدالخالق اور رکن پارلیمنٹ شیخ شہید سمیت علماء کرام اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔انہوں نے اسلامک جوڈیشنل کونسل کیپ ٹاؤن کے زیر اہتمام منعقدہ علماء کرام کی تین روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعوت و تبلیغ کے مختلف انداز و طریقے ’ عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و ضرورت ’دین کے نام پرکام کرنے والے مختلف فتنوں کا تعاقب اور حکمت و دانائی کے ساتھ اکابرین و علماء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دین کی اشاعت کرنے کے اصول بیان کئے۔
مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ اپنے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران مختلف اصلاحی و عوامی اجتماعات’ علماء کی ورکشاپ سے خطاب اور مختلف دینی مدارس کے دورے کرتے ہوئے نامورعلمی و دینی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں بھی کریں گے۔