جے یو آئی نے حکومتی کمیٹی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات منسوخ کر دیئے

جے یو آئی نے حکومتی کمیٹی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات منسوخ کر دیئے
جے یو آئی نے حکومتی کمیٹی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات منسوخ کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی نے حکومتی کمیٹی کے ساتھ آج ہونے والے مذاکرات منسوخ کر دیئے ہیں،حکومت کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ جے یوآئی (ف)نے آزادی مارچ کے حوالے سے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات منسوخ کر دیئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کمیٹی سے مذاکرات اپوزیشن کی ناراضگی کے باعث منسوخ کیے گئے ہیں،دیگر اپوزیشن جماعتوں نے جے یو آئی ایف سے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہاتھا کہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے حکومتی کمیٹی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے قبل اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق حکومت کےساتھ مذاکرات کافیصلہ رہبرکمیٹی کریگی، رہبرکمیٹی کااجلاس 22 اکتوبرکواسلام آبادمیں طلب کیا گیا ہے،فضل الرحمان نے اپوزیشن سے مشاورت کے بعدمذاکرات کااختیاررہبرکمیٹی کودیا تھا۔مذاکرات کا حتمی فیصلہ 22اکتوبر کو ہونے والے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔