کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار)کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے،طیارہ حادثہ میں جاں بحق پائلٹ کے بھائی سلمان اعظم کی جانب سے تحقیقاتی بورڈ کی اس رپورٹ کو چیلنج کیاگیاہے۔درخواست گزار میں وفاقی حکومت،سول ایوی ایشن،پی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزارسلمان اعظم کا موقف ہے سیکرٹری سول ایوی ایشن نے غیر قانونی طور پر سپیشل انویسٹی گیشن بورڈ تشکیل دیا،تحقیقاتی بورڈ طیارہ حادثہ کی تحقیقات کرنے کا مجاز نہیں تھا،طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لئے جاری نوٹیفکیشن سول ایوی ایشن رولز کی خلاف ورزی ہے،سول ایوی ایشن رولز کے مطابق انکوائری آفیسرز کو طیارے سے متعلق معلومات ہونا لازمی ہے،تحقیقاتی بورڈ کو طیارے سے متعلق بنیادی تکنیکی معلومات نہیں تھیں،عدالت سے استدعاہے کہ طیارہ حادثہ کے تحقیقاتی بورڈ کی تشکیل اور حتمی رپورٹ کوکالعدم قرار دیا جائے۔
چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -