عوامی خدمت کے سوا کوئی دوسرا ایجنڈا نہیں،فضل حکیم خان 

  عوامی خدمت کے سوا کوئی دوسرا ایجنڈا نہیں،فضل حکیم خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے سوا ہمارا کوئی اور ایجنڈا نہیں عام آدمی کا معیارزندگی بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں عمران خان پاکستانی عوام کی پہچان اور قوم کے ہر دلعزیز وزیراعظم ہیں قوم کو فکرکی ضرورت نہیں وہ ہی پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سیدو شریف میں اپر دیر کے پی ٹی آئی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفد نے فضل حکیم خان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ اس موقع پر عوام کے مفاد کیلئے ضروری فیصلے کئے گئے اس موقع پر اپر دیر کی سیاسی صورتحال سمیت ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ عوام کے ساتھ میرامحبت و پیاراور عزت و احترام کا رشتہ ہمیشہ برقرار رہے گا وہ عوام کا خادم ہے عوام سے جو وعدے کئے۔ انہیں پوراکرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں میرے حجرے اور دفتر کے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں انسانی خدمت میرا منشور ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ماضی کی روایات پر گامزن ہے عوام ساتھ نہیں دے رہے ہیں عوام سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن کا اتحاد وقتی ہے انہوں نے کہا کہ ذاتی ریلیف لے کر بھاگ جانا اپوزیشن کی پہچان ہے اپوزیشن اپنی ناکامی کا صدمہ برداشت کریں اور اپنی اوراپنے کارکنان کی توانائیاں مزید ضائع کرنے کی بجائے 2023 انتخابات تک آرام کریں۔