ینگ ایکسپورٹرایسوسی ایشن کے وفد نے لاہور چیمبر کادورہ کیا

  ینگ ایکسپورٹرایسوسی ایشن کے وفد نے لاہور چیمبر کادورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) ینگ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن چیئرمین میاں شعیب بٹالوی اور میاں سہیل احمد تاج کی سربراہی میں ایسوسی ایشن کے ممبران کے وفد نے لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔وفد میں زوہیب ایوب، حسن سپرا،عثمان جٹ میاں شہزاد تاج، حسین جٹ، شہزاد شفقت، افتخار احمد محمد عصمت،میاں نور مصطفے، عبدالرحمن،محمد عمر غوری، ،طارق ندیم، محمد آصف،  ڈاکٹر نزہت  اورسماجی شخصیات  نے شرکت کی لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد، شاہد نذیر چوہدری نائب صدر، خالد عثمان سینئر نائب صدر،  میاں ظفر محمود ولی ، آمنہ رندوا اور فردوس کھوکھر ایگزیکٹو ممبر نے وفد کوخوش آمدید کہا۔ شعیب بٹالوی اور میاں سہیل احمد تاج کی طرف سے الیکشن جیتنے کی خوشی میں گلدستہ پیش کیا گیااس موقع پر صدر ابوذر شاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا مستقبل ینگ جنریشن کا ہے اور شعیب بٹالوی اور ان کی ایسوسی ایشن نے الیکشن جتوانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ شعیب بٹالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آنے والے وقت میں چیمبر آف کامرس کے شانہ بشانہ ساتھ چلیں گے  پچھلے دور کی سیاست سے ہم مایوس ہو چکے تھے لیکن میاں ظفر محمود کی سربراہی میں ہم نے گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دیا ہے اور خوب محنت کی جس کا صلہ اللہ تعالی نے جیت کی شکل میں عطا کیا ہے انے والے وقت میں بھی ہم اپنی تاجر برادری کے لیے رات دن محنت کریں گے۔  ہمارے چیف اف ارمی سٹاف عاصم منیر صاحب کی ملکی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں جس کی مثال دنیا سے ڈکی چھپی نہیں شعیب بٹالوی نے اپنے حالیہ غیر ملکی دورے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ  اپنے وفد کے ساتھ غیر ملکی دورے پر اوورسیز تاجر برادری کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے اپنے ارمی چیف عاصم منیر کی بے انتہا تعریف سنی۔

مزید :

کامرس -