آئینی ترمیم، سینیٹ میں حکومت کے پاس صرف ایک ووٹ کم ہے، نجی ٹی وی کا دعویٰ

آئینی ترمیم، سینیٹ میں حکومت کے پاس صرف ایک ووٹ کم ہے، نجی ٹی وی کا دعویٰ
آئینی ترمیم، سینیٹ میں حکومت کے پاس صرف ایک ووٹ کم ہے، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کے لیے حکومت کو ایک ووٹ کی کمی کاسامنا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ایوان بالا میں حکومتی بینچوں پر اس وقت پیپلز پارٹی کے 24، ن لیگ کے19، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 اور ایم کیو ایم کے 3 سینیٹرز موجود ہیں جبکہ حکومت کو 4 آزاد ارکان، اے این پی کے 3، نیشنل پارٹی اور ق لیگ کے 1،1 رکن کی حمایت بھی حاصل ہے۔

حکومتی دعوے کی بات کی جائے تو ان کے مطابق اس وقت 59 ارکان موجود ہیں جبکہ جے یو آئی (ف) کی حمایت کی صورت میں یہ تعداد 64 ہوجائے گی۔حکومت کو اب  یہ مشکل درپیش ہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے ووٹ نہ دے سکنے کے باعث حکومتی ووٹ کی تعداد 63 بن رہی ہے، جسے فی الحال ایک ووٹ کی کمی کا سامنا ہے۔واضح رہے حکومتی اتحاد کو سینیٹ سے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کےلیے دو تہائی یعنی 64 ووٹ درکار ہیں۔

مزید :

سیاست -