آئی سی سی نے ورلڈ کپ کےلئے خصوصی کرکٹ ایپلی کیشنز متعارف کرادیں

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کےلئے خصوصی کرکٹ ایپلی کیشنز متعارف کرادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو( نیٹ نیوز) آئی سی سی نے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے خصوصی کرکٹ ایپلی کیشنز متعارف کرادیں جس کے ذریعے دنیا بھر کے شائقین اپنے سمارٹ فونز پر میگا ایونٹ کے تمام ایکشنز ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یہ ایپلی کیشن اپنے بھارتی سپانسر موبائل کمپنی کی شراکت سے متعارف کرائی۔شائقین میچ کی ویڈیو جھلکیوں کے ساتھ آڈیو کمنٹری بھی سن سکتے ہیں ۔جبکہ میچ سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریکٹس اور دیگر سرگرمیوں سے متعلق خصوصی ویڈیوز بھی بالکل مفت دیکھی جا سکتی ہیں۔اس کے ساتھ وہ اس کے ذریعے ایونٹ کے دوران مختلف پولز میں ووٹ بھی دے سکتے ہیں۔اس ایپلی کیشن کو آئی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔