انفارمیشن ٹیکنالوجی فروغ کے ساتھ ترقی کے راستے کھلیں گے، بلیغ الرحمن

انفارمیشن ٹیکنالوجی فروغ کے ساتھ ترقی کے راستے کھلیں گے، بلیغ الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور، میلسی (بیورو رپورٹ، نامہ نگار) وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و امور داخلہ انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ خواتین کیلئے جدید تعلیم کی فراہمی کے یکساں مواقع پیدا کئے جارہے ہیں ۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے ساتھ ترقی کے نئے راستے کھلیں گے۔ حکومت خواتین کو آئی ٹی کی تعلیم دے کر انہیں معاشی طور پر فعال و خوشحال بنا ئے۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے ووکیشنل دستکاری سکول(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
پاکستان بیت المال کے سنٹر میں کمپیوٹر لیب کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ وفاقی وزیر مملکت تعلیم و امور داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے توقع کا اظہار کیا کہ اس پراجیکٹ کے ذریعہ خواتین کمپوٹنگ پروگرام اور مائیکرو سافٹ لیڈ کو ڈنگ میں مہارت حاصل کر کے روز گار میں خود کفیل ہو سکیں گیں۔ اس موقع پر پروین مسعود بھٹی ممبر قومی اسمبلی ، بیگم حسینہ نا ز ممبر صوبائی اسمبلی،چیئرمین میرسید خلیل الرحمن اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر پاکستان بیت المال سید محسن رضا نے بتایا کہ اس سنٹرکی لیب میں دورانیہ دو شفٹوں میں کورسز کروائے جائیں گے۔ دریں اثناء عمران خان کا مشن صرف ملک میں بد امنی کو ہوا دینا ہے اوررائیونڈ مارچ فسادی سیاست کے خاتمے کا موجب ثابت ہو گا۔ حکومت انہیں روکنے کی بجائے سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت تعلیم و داخلہ میاں بلیغ الرحمن نے اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ(ن) کے ضلعی ترجمان وہاڑی و تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری غیور اسلم سے ملاقات میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ راہداری منصوبہ پاکستان کے لئے نعمت سے کم نہیں ملک دشمن اس سبوتاز کرنے کے لئے سازشوں میں مصروف ہیں میاں محمد نوا ز شریف کا وژن پر امن اورمستحکم پاکستان ہے۔ اس موقع پر شیخ محمد یوسف ۔ میاں شاہداور گڈو بھائی بھی موجود تھے۔
بلیغ الرحمن