سندھ ہائیکورٹ کے جج نے ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت سننے سے انکار کر دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ نے ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت سننے سے انکار کر دیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشت گردوں کے علاج معالجہ کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین نے ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے جہاں آج انکی درخواست کی سماعت ہوئی ۔ سماعت شروع ہوتے ہی جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے درخواست ضمانت سننے سے انکار کر دیا جبکہ درخواست کو آج ہی کسی اور بینچ کو منتقل کرنے کا حکم دیدیا ۔
یہ بھی پڑھیں ، بھارتی ایئر لائن کے طیارے میں بم کی اطلاع
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس احمد علی شیخ نے مقدمے میں نامزدانیس قائم خانی ، رﺅف صدیقی اور قادر پٹیل کی درخواست ضمانتیں بھی دوسرے بینچ کو منتقل کر دی ہیں۔