بوڑھے سعودی شوہر کو ایئرہوسٹس بیوی لے بیٹھی،بہت بڑ انقصان کر دیا

بوڑھے سعودی شوہر کو ایئرہوسٹس بیوی لے بیٹھی،بہت بڑ انقصان کر دیا
بوڑھے سعودی شوہر کو ایئرہوسٹس بیوی لے بیٹھی،بہت بڑ انقصان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)63سالہ سابق ائیرہوسٹس بیوی نے اپنے 90سالہ کھرب پتی سعودی شوہر سے لندن میں واقع عالیشان گھر کے لیے لڑی جانے والی قانونی جنگ جیت لی۔
 طلاق کے بعد شوہر نے ساڑھے.5 14ملین پاﺅنڈ (تقریباًدو ارب روپے)مالیت کے گھر ”لندن مینشن“ کو فروخت کرنے کی کوشش کی جس پر خاتون نے عدالت کا دروازہ کھٹکٹھایا۔ عدالت نے قانونی مصالحت کرتے ہوئے خاتون کو گھر میں رہنے کا حق دے دیاہے۔علاوہ ازیں خاتون نے شوہر کے خلاف ملبوسات کی مد میں 75ہزارپاﺅنڈ، جیولری کے لیے 25ہزارپاﺅنڈ، جوتوں کے لیے 25000پاﺅنڈ اور ہینڈ بیگز و دیگر ضروریات کے لیے 25ہزار پاﺅنڈ سالانہ ادائیگی کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا تھا جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

مزیدپڑھیں:سعودی عرب کو بڑا خطرہ،عوام کو تیا ر رہنے کا کہہ دیا
لبنانی خاتون اور سعودی مرد کی شادی 1979ءمیں ہوئی تھی۔اس وقت سعودی شوہر کی عمر 50سے زائد اور خاتون 25سال سے زائد کی تھی۔یہ شادی 1999ءتک چلی اور دونوں کی علیحدگی ہوگئی لیکن 2002ءمیں ایک بار پھر ساتھ رہنے لگے۔ ان کا یہ ساتھ 2013ءتک چلا اور خاتون نے طلاق کے بعد لندن کی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ اپنا زیادہ تر وقت لندن میں گزارتے رہے ہیں لہذا یہ مقدمہ برطانیہ میں شروع ہوگیا۔عدالت نے 1882ءکے قانون کے تحت خاتون کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے اسے 14.5ملین پاﺅنڈ کا مالکن بنا دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -