زمبابوے اور جنوبی افریقہ آج تیسرے ون ڈے میں آمنے سامنے

زمبابوے اور جنوبی افریقہ آج تیسرے ون ڈے میں آمنے سامنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈربن( بیورو رپورٹ) زمبابوے اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ آج کوئنز سپورٹس کلب، بلاوائیو میں کھیلا جائیگا۔ پروٹیز ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف پہلے ہی تین میچوں کی سیریز اپنے نام کر رکھی ہے ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے میزبان کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 93 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پروٹیز نے زمبابوے کو 61 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-0 سے جیت لی ہے۔ قبل ازیں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے میزبان ٹیم کو واحد ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی تھی۔ واضح رہے کہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے تمام میچز کوئنز سپورٹس کلب، بلاوائیو میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز کے بعد زمبابوے میں تین ملکی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی جس میں میزبان ٹیم کے علاوہ جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔