کرپشن شکایات پر میئر ملتان کا نوٹس ‘ اسسٹنٹ لینڈ آفیسر معطل ‘ انکوائری شروع

کرپشن شکایات پر میئر ملتان کا نوٹس ‘ اسسٹنٹ لینڈ آفیسر معطل ‘ انکوائری شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سپیشل رپورٹر) میئر ملتان نے کرپشن کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ لینڈ آفیسر کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق میونسپل کارپوریشن (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

ملتان کی ریگولیشن برانچ کے اہلکار محمد ابراہیم جسے خلاف ضابطہ ترقی دیکر اسسٹنٹ لینڈ آفیسر تعینات کیا گیا تھا کو کرپشن کی شکایات پر معطل کردیا گیاہے ۔ اس ضمن میں میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں کو یوسی چیئرمین سرور انصاری اورشیخ صادق کی سربراہی میں ملنے والے وفد نے شکایت کی تھی کہ محمد ابراہیم نے عثمان غنی روڈ عقب سبزی منڈی اور گندہ نالہ سمیجہ آباد پر تجاوزات مافیا سے ملی بھگت کرکے انھیں کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور ان سے منتھلی وصول کرتا ہے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے میئر ملتان نے اے ایل او محمد ابراہیم کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا ہے اور میونسپل آفیسر انفراسٹکچر عباس سرور نقوی کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے اور انھیں سات یوم کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔