پاسپورٹ بنوانے والوں سے سروس چارجز کی مد میں غیر قانونی طورپر 42کروڑ روپے وصول کر لیے گئے

پاسپورٹ بنوانے والوں سے سروس چارجز کی مد میں غیر قانونی طورپر 42کروڑ روپے ...
پاسپورٹ بنوانے والوں سے سروس چارجز کی مد میں غیر قانونی طورپر 42کروڑ روپے وصول کر لیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاسپورٹ بنوانے والوں سے سروس چارجز کی مد میں 42کروڑ روپے غیر قانونی وصول کرنے کا انکشا ف ہوا ہے ۔قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت پورٹ اینڈ شپنگ اور وزارت داخلہ کے مالی سال 2013-14کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر نیشنل بینک کی طرف سے صارفین سے پاسپورٹ وصولی کے لیے سروس چارجز کی مد میں 2006سے 25روپے فی کس فیس کے حساب سے 42کروڑ روپے غیر قانونی طور پر وصول کرنے کا انکشا ہوا ۔کمیٹی نے اضافی وصولی کی وزارت خزانہ سے منظوری لینے اور پاسپورٹ کلیکشن کے لیے دیگر بینکوں کو بھی اجازت دینے اور نیشنل بینک کے آڈٹ کے معاملے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی سفارش کردی ۔

مزید :

قومی -