موت کے خراٹے

موت کے خراٹے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن( نیٹ نیوز)نارتھمبر لینڈ کے علاقے میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے ۔25سالہ لیزا لی نے اپنے ساتھی لیوس لٹل کو بیڈ سے اس لئے دھکا دے دیا کہ وہ زور زور سے خراٹے لے کر اس کی نیند خراب کر رہا تھا، مگر اسے معلوم نہیں تھا کہ وہ جسے خراٹے سمجھ رہی ہیں وہ اس کی زندگی کی آخری سانسیں تھیں ۔ اگلی صبح جب دیکھا تو وہ مر چکا تھا ۔اطلاعات کے مطاق لیوس کو ایک سال قبل دل کی تکلیف برگڈا سنڈروم کی تشخیص کی گئی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -