عمران خان،نوازشریف کے منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں،مریم گنڈا پور

    عمران خان،نوازشریف کے منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں،مریم گنڈا پور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کی رہنما مریم گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان نوازشریف کے منصوبے کے بار بار افتتاح کررہے ہیں۔ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کے منصوبے خلاء میں بن رہے ہیں۔سترہ ماہ میں حکومت اپنا ایک بھی وعدہ پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔پنجاب میں شہبازشریف نے ترقی و خوشحالی جو سفر شروع کیا عثمان بزدار نے اس کو بریک لگادی ہے۔پنجاب کے عوام آج دوبارہ شہبا ز شریف کا سنہرا دور یاد کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا گزشتہ دو سالوں سے مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ اور لیگی رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔


لیکن حکومت تمام اداروں کی سپورٹ کے باوجود ایک بھی کرپشن کا ثبوت عدالتوں میں پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔عمران خان سیاسی مخالفین کو انا کی تسکین کیلئے جیلوں میں ڈال رہے ہیں۔