دبئی میں 16کروڑ روپے کے سگریٹ چوری کرنے والے غیرملکیوں کو سزا سنا دی گئی

دبئی میں 16کروڑ روپے کے سگریٹ چوری کرنے والے غیرملکیوں کو سزا سنا دی گئی
دبئی میں 16کروڑ روپے کے سگریٹ چوری کرنے والے غیرملکیوں کو سزا سنا دی گئی
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ساڑھے 22لاکھ درہم(تقریباً16کروڑ روپے) مالیت کے سگریٹ چوری کرنے والے غیرملکیوں کو سزا سنا دی گئی۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق دو مجرموں نے ایک ویئر ہاؤس سے سگریٹ کے 375باکس چوری کیے تھے، جنہیں عدالت نے 9اور 6ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
عدالت نے ملزمان کی قید کی سزا پوری ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجرموں کے خلاف ایک ٹوبیکو ٹریڈنگ کمپنی کے ڈائریکٹر کی طرف سے پولیس کو رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مجرموں کا تعلق کس ملک سے ہے۔

مزید :

عرب دنیا -