غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری،ابتک 4 لاکھ 93 ہزار سے زائد پاکستان چھوڑ چکے؟ اعداد وشمار جاری

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری،ابتک 4 لاکھ 93 ہزار سے زائد پاکستان ...
غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری،ابتک 4 لاکھ 93 ہزار سے زائد پاکستان چھوڑ چکے؟ اعداد وشمار جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سما نے سرکاری اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ 15 فروری سے 19 فروری تک مزید 3 ہزار 396 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، افغان شہریوں میں 1245 مرد، 1025 خواتین اور 1914 بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لئے 124 گاڑیوں میں 210 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم 19 فروری کو سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر 4 لاکھ 93 ہزار سے زائد افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک کے بیشتر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی بڑی تعداد موجود تھی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے سمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاءجاری ہے۔