چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ فیصل سلیم پیکا بل پر بحث کروا سکتے تھے:مصدق ملک
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ فیصل سلیم چاہتے تو پیکا بل کی منظوری سے قبل جتنی دیر چاہتے اس پر ڈیبیٹ کرواتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
روز نامہ امت کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف سینیٹر عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ فیصل سلیم کمیٹی کے اجلاس میں پیر کو اکیلے اپوزیشن رکن تھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ بل پر ووٹنگ کرواتے تب بھی یہ منظور ہی ہونا تھا تاہم اس کے باوجود پارٹی نے انہیں شوکاز جاری کیا۔