17 سالہ لڑکے کی دریا کنارے خاتون کے ساتھ زیادتی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں ایک کم عمر لڑکے نے مبینہ طور پر دریا کے کنارے ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی یا دیگر معلومات رکھنے والے کسی بھی شخص سے آگے آنے کی درخواست کی ہے۔
"دی سن" کے مطابق ایک 17 سالہ لڑکے کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر دریا کے قریب بدفعلی کی گئی۔ خاتون پر 24 جنوری بروز جمعہ رات 9بجے سے قبل بیور روڈ ایشفورڈ پر حملہ کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے رومنی مارش کے علاقے کے ایک لڑکے کو زیادتی کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا۔
کینٹ پولیس سی سی ٹی وی کا جائزہ لے رہی ہے اور ممکنہ گواہوں سے بات کر رہی ہے۔ ملزم ابھی تک حراست میں ہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔