سٹیو سمتھ نے ویرات کوہلی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

سٹیو سمتھ نے ویرات کوہلی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا
سٹیو سمتھ نے ویرات کوہلی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے بیٹر سٹیو سمتھ نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ایک بڑا ریکارڈ توڑ کر لسٹ میں پہلی جگہ حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق سٹیوسمتھ نے گال میں گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کیے، ساتھ ہی انہوں نے سنچری بھی سکور کی جو کہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 35 ویں سنچری تھی۔انہوں نے ٹیسٹ کی 205 اننگز میں 10 ہزار رنز مکمل کیے اور وہ 10ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے 15 ویں کھلاڑی ہیں۔

بات یہیں ختم نہیں ہوئی سٹیو سمتھ نے سری لنکا کے خلاف جو سنچری بنائی وہ ان کے کیریئر کی 17 ویں سنچری تھی جو انہوں نے اپنے ملک سے باہر بنائی۔

اپنے ملک سے باہر سنچری بنانے کے بعد سٹیو سمتھ نے ویرات کوہلی کا اپنے ملک کے علاوہ دوسرے ممالک میں سب سے زیادہ سنچری سکور کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔اس سے قبل ویرات کوہلی بھارت سے باہر سب سے زیادہ 16 ٹیسٹ سنچری بنا چکے تھے۔

علاوہ ازیں 35 سالہ بیٹر اپنے ہم وطن کھلاڑی رکی پونٹنگ، ایلن بورڈر، اسٹیو واگ کے ساتھ 10 ہزار رنز بنانے والوں کی فہرست میں بھی شامل ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے زیادہ 15 ہزار 921 رنز بنا کر بھارت کے سچن ٹنڈولکر پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

مزید :

کھیل -