سعودی شہری بڑے بڑے پتیلے لے کر سینما پہنچ گئے لیکن کیوں؟ جان کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں شہری بڑے بڑے پتیلے لے کر سینما پہنچ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سعودی شہریوں کو بڑے بڑے پتیلے پکڑے سینما میں موجود ایک پاپ کارن سوپ کی دکان کے سامنے قطار میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
دراصل بات یہ ہے کہ سینما میں پاپ کارن سوپ بیچنے والوں نے یہ پیشکش کی ہے کہ ان کے تمام خریدار صرف 30 ریال میں جتنا چاہے پاپ کارن سوپ خرید سکتے ہیں۔
اس سنہری موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے سعودی شہری بڑے بڑے پتیلے لے کر پاپ کارن سوپ خریدنے دکان پر پہنچ گئے۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں 35 سالہ پابندی کے بعد 2018ء میں سینما گھر دوبارہ کھل گئے ہیں۔
اب سعودی عرب نے فیشن شوز، ایوارڈز شوز سمیت انٹرٹینمنٹ کی ایک وسیع رینج کو اپنا لیا ہے۔
یہ تمام اقدامات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030ء کا حصّہ ہیں جس کا مقصد مملکت میں آمدنی کے ذرائع کو متنوع بنانا ہے۔