نامعلوم افراد پولیو ٹیم کی سرکاری گاڑی چھین کر فرار

نامعلوم افراد پولیو ٹیم کی سرکاری گاڑی چھین کر فرار
نامعلوم افراد پولیو ٹیم کی سرکاری گاڑی چھین کر فرار
کیپشن: Panjgur Map

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پنجگور (مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم افراد بنستان کے علاقے سے پولیو ٹیم کی سرکاری گاڑی چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق چھینی گئی گاڑی میں پولیو کی ویکسین اور کولرز بھی موجود تھے۔ چھینی گئی گاڑی حکومت کی جانب سے پولیو ٹیم کو الاٹ کی گئی تھی جس میں پولیو رضاکار گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلا رہے تھے۔ پولیو رضاکاروں کے مطابق 2 سے 3 مسلح افراد منہ پر کپڑا لپیٹے آئے اور گن پوائنٹ پر گاڑی چھین کر فرار ہو گئے تاہم انہوں نے کسی بھی رضاکار کو نقصان نہیں پہنچایا۔

مزید :

لسبیلہ -