خاتون کے ہونٹ پر بظاہر دانا نظر آنے والے نشان میں سے ڈاکٹر نے ایسی چیز نکال لی کہ خود بھی پریشان ہوگئی

خاتون کے ہونٹ پر بظاہر دانا نظر آنے والے نشان میں سے ڈاکٹر نے ایسی چیز نکال لی ...
خاتون کے ہونٹ پر بظاہر دانا نظر آنے والے نشان میں سے ڈاکٹر نے ایسی چیز نکال لی کہ خود بھی پریشان ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) اپنے مریضوں کے پھوڑوں پھنسیوں اور چھالوں کے آپریشن ویڈیوز کی صورت میں دنیا کے سامنے لانے والی مشہور امریکی ڈاکٹر سینڈرا لی نے اب ایک نئی ویڈیو کے ذریعے تہلکہ مچادیا ہے۔ اس بار ڈاکٹر سینڈرا نے ایک مریضہ کے اوپر والے ہونٹ کے اندر موجود ایک بھیانک چیز برآمد کی ہے، جس کی ویڈیو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین خوف میں مبتلا ہیں۔

مزید جانئے: خاتون کی آنکھ کے معائنہ کے دوران ڈاکٹر نے ایسی چیز دیکھ لی کہ اپنے ہی ہوش گم ہوگئے، جان کر آپ بھی گھبراجائیں گے
مریضہ کا اوپر والا ہونٹ پھولا ہوا تھا اور اس کے اندر ایک گلٹی موجود تھی۔ ڈاکٹر سینڈرا نے ہونٹ کا آپریشن کرکے اس کے اندر سے بڑی کنکر جیسی چیز نکال لی، اور پھر اسے کیمرے کے سامنے کاٹ کر دکھایا۔ یہ دراصل کیل مہاسے کی ایک قسم تھی جو کہ جلد سے باہر نہ آسکی، اور اندر ہی ایک گلٹی کی شکل میں بڑھتی گئی تھی۔
خاتون کے ہونٹ سے یہ عجیب و غریب چیز برآمد ہونے پر ڈاکٹر سینڈرا بھی حیران رہ گئی، جبکہ مریضہ تو اپنے ہونٹ سے نکلنے والی چیز کو دیکھ کر شدید خوفزدہ ہوگئی، البتہ وہ اس سے نجات پانے پر کافی مطمئن نظر آئی۔


Blackhead- by dailypakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹس -