باچا خان یونیورسٹی پر حملہ بھارتی وزیر دفاع کی دھمکی کا ردعمل ،حکومت بھارت پر اعتبار نہ کرے: تجزیہ کاروں ،سیاسی و مذہبی رہنماﺅں اور ناقدین کی رائے

باچا خان یونیورسٹی پر حملہ بھارتی وزیر دفاع کی دھمکی کا ردعمل ،حکومت بھارت ...
باچا خان یونیورسٹی پر حملہ بھارتی وزیر دفاع کی دھمکی کا ردعمل ،حکومت بھارت پر اعتبار نہ کرے: تجزیہ کاروں ،سیاسی و مذہبی رہنماﺅں اور ناقدین کی رائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) تجزیہ کاروں ،سیاسی و مذہبی رہنماﺅں اور ناقدین نے کہا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کو بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکرکی دھمکی کے تناظر میں واقعہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے جو بیان دیا اس نے اس پر عمل کر دکھایا۔

مختلف نجی ٹی وی چینلز پرتجزیہ کاروں ،سیاسی و مذہبی رہنماﺅں اور ناقدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کا حملہ بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر کے دھمکی آمیز بیان کا نتیجہ ہے اور پاکستان کو بھارت پر اعتبار نہیں کرنا چاہیے۔ تجزیہ کاروں اور سیاسی و مذہبی رہنماﺅں نے کہا کہ منوہر پریکر نے دھمکی دے کر اس کے بعد اس پر عمل بھی کر دکھایا۔ اور چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ اس کی دھمکی کا نتیجہ ہے ۔ سیاسی و مذہبی رہنماﺅں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ یہ معاملہ اٹھائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر نے بیان دیا تھا کہ ہم پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کے لئے پاکستان کی ٹیم کو ائیر بیس میں داخل نہیں ہونے دینگے ۔ اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے ہم وہ کچھ کریں گے کہ دنیا دیکھے گی۔ جبکہ بعض میڈیا رپورٹس میں کہاگیاہے کہ واقعے کی منوہر پریکر کے دھمکی آمیز بیان کے تناظر میں تحقیقات پر بھی غور وخو ض کیاجارہاہے

مزید :

قومی -