دوملزمان کی درخواست ضمانت منظور رہاکرنے کا حکم

دوملزمان کی درخواست ضمانت منظور رہاکرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے مقدمات میں ملوث2ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت 50،50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں رہاکرنے کا حکم دے دیا ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم شوکت کے قبضہ سے پولیس نے 350گرام چرس برآمد ہونے پرجبکہ ملزم محمود کے قبضہ سے 250گرام چرس برآمد ہونے پر مقدمات درج کرنے کے بعد چالان عدالت پیش کررکھے ہیں ۔
عدالت میں مذکورہ ملزمان نے اپنے وکلاء کی وساطت سے دائر درخواست ضمانت میں موقف اختیارکررکھا تھا کہ پولیس نے ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئے ہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کی ضمانت منظور کی جائے ۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کی مذکورہ بالا مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔