بھارتی وزیر برائے اقلیتی امورنجمہ ہفت اللہ کی محبوبہ مفتی کے ساتھ تعزیت

بھارتی وزیر برائے اقلیتی امورنجمہ ہفت اللہ کی محبوبہ مفتی کے ساتھ تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(کے پی آئی) بھارتی وزیر برائے اقلیتی امورنجمہ ہفت اللہ نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم مفتی محمد سعید کے انتقال کو ریاست کیلئے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا ۔ تاہم انہوں نے اسکی نفی کی کہ وہ بھارتی حکومت کی جانب سے کوئی پیغام لیکر آئی ہے ۔ اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں میں ایک روایت ہے کہ اگر کسی مسلم گھرانے میں کوئی فوت ہوتاہے تو اس کے گھر میں تعزیت کیلئے دوسرا مسلمان جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی صاحب کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے تھے اور وہ کئی برسوں سے انہیں جانتے تھے اس لئے میرا فرض بنتا تھا کہ میں یہاں پہنچ کر ان کی بیٹی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کر سکوں ۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں حکومت سازی کے معاملے پر جلد کوئی فیصلہ سامنے آئے گا۔تاہم انہوں نے حکومت سازی کے معاملے پر کوئی بھی بات کرنے سے انکار کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ بھارتیہ جتنا پارٹی( بی جے پی) اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کے درمیان تعلقات بہت ہی قریبی اور مضبوط ہیں اور مرحوم مفتی محمد سعید کی قیادت والی مخلوط حکومت کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی تھی۔
وزیر موصوفہ نے کہا کہ وہ یہاں پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی سے بھی ملاقات کریں گی جس دوران وہ مفتی صاحب کے انتقال پر محبوبہ مفتی کے ساتھ تعزیت پرسی کریں گی۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ بھارتی حکومت کا پیغام لیکر محبوبہ مفتی کے پاس جائیں گی تو ان کا جواب تھا ان کے والد صاحب گذر گئے ہیں اور میرا ان سے ملنے کا خالص مقصد تعزیت پرسی کرنا ہے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران سیاسی باتیں بھی ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی کے ورکروں اور جموں وکشمیر کے لوگوں کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بھارتی حکومت کی حصولیابیوں کے بارے آگاہ کرنے آئی ہوں۔ نجمہ نے کہا کہ مرکزی سطح پر فیصلہ ہوا ہے کہ وزرامختلف ریاستوں کا رخ کرکے وہاں کم از کم تیس گھنٹے گذاریں گے جہاں وہ لوگوں کو مودی کی قیادت والی حکومت کی حصولیابیوں اور کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جان بوجھ کر جموں وکشمیر کا انتخاب کیا ہے کیونکہ وہ اس ریاست کے ساتھ مخصوص لگا رکھتی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -