سیکیورٹی حکام اور سول انتظامیہ ایک پیج پر ہیں ،افغانستان میں عدم استحکام کا اثر پاکستا ن پر پڑتاہے :پرویز خٹک

سیکیورٹی حکام اور سول انتظامیہ ایک پیج پر ہیں ،افغانستان میں عدم استحکام کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈن برگ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کا اثر پاکستان پر پڑتا ہے ،افغانستان میں امن قائم ہونے تک پاکستان میں امن مشکل ہے،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے مطمئن ہوں ۔سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈن برگ سے نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دہشتگردی کے واقعات میں تیزی پر تشویش ہے،دورہ یورپ مختصر کر دیا ، شام تک واپس پہنچ رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف حالت جنگ میں ہیں ، ابھی دہشتگردی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ،دہشتگردی کے خاتمے کے لئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں ۔پرویز خٹک نے کہا کہ جب کوئی مر نے کے لئے آتا ہے تو آپ سب کو پتہ ہے اسے روکنا مشکل ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لئے بھر پور کوشاں ہے تاہم یونیورسٹیوں کو خود بھی اپنی سکیورٹی بہتر بنانا چاہیے ۔پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے مطمئن ہوں ،سکیورٹی حکاام اور سول انتظامیہ ایک پیج پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن قائم ہونے تک پاکستان میں امن مشکل ہے ،دو دن پہلے پشاور میں سکول پر دہشتگردوں کے حملے کی دھمکی تھی ،یونیورسٹیز کو اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے تاہم انہیں خود بھی اپنی سکیورٹی بہتر بنانی چاہیے ۔

مزید :

صفحہ اول -