جناح ہسپتال ،ڈاکٹر عاصم کی آمد کی کبر ،انتظامیہ و عملے کی پھرتیاں

جناح ہسپتال ،ڈاکٹر عاصم کی آمد کی کبر ،انتظامیہ و عملے کی پھرتیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( رپورٹ: عامر چوہان ) جناح اسپتال کے انتظامات وفاق اور صوبے کے ماتحت چلانے کے تنازعہ پر جہاں انتظامیہ عوام کو درپیش مشکلات پر بہت آسانی سے کنارہ کشی کر لیتی تھی مگر منگل کے روز ڈاکٹر عاصم کی آمد کی خبر کے بعد جناح اسپتال کے انتظامی عملے کی پھرتی دیکھنے لائق تھی ۔سرکاری اسپتال میں ڈاکٹر عاصم کیلئے انتہائی پر آسائش انداز میں بالکل تیارکمرہ اپنے مہمان کا منتظر نظر آرہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جناح اسپتالجہاں غریب افراد علاج کی غرض سے آتا تو ہے لیکن اسے لمبی لائن لگا کر اپنے علاج کیلئے کھڑا ہونا پڑتا ہے جبکہ گزشتہ ہفتے سے رفیقی شہید روڈ کو یکطرفہ کردیا گیا تاکہ جناح اسپتال کے اطراف ٹریفک جام کا مسئلہ نہ رہے مگرمنگل کی صبح تقریبا 11بجے جب ڈاکٹر عاصم کو جناح اسپتال لایا گیا تو اس بات کا خیال نہیں رکھا گیا کہ ان کی آمد سے رفیقی شہید روڈ بلکہ شہر بھر کی ٹریفک جام ہو سکتی ہے اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو کوئی متبادل راستہ بھی فراہم نہیں کی گیا تھاجس کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک جام رہنے سے سینکڑوں ایمبولینسز اور مریضوں کو مشکلات کاسامنا رہا جبکہ جناح اسپتالمیڈیکل بورڈ کے ڈاکٹروں نے ڈاکٹر عاصم کو اسپتال میں داخل کرنے کی سفارش کردی ہے یہ سفارش منگل کی صبح جب سخت سیکورٹی میں نیب کی تحویل میں سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو جناح اسپتال طبی معائنے کیلئے پولیس کی بکتر بند گاڑی اور رینجرز کے حصار میں انہیں اسپتال کے ڈائریکٹر آفس پہنچایا گیا جہاں عدالتی احکام کی روشنی میں جناح اسپتال کے ڈائریکٹر انیس بھٹی کی ہدایت پر پانچ رکنی میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹر عاصم حسین کو اسپتالمیں داخل کیے جانے کے حوالے سے معائنہ کیا۔جناح اسپتال کے اس میڈیکل بورڈ میں پروفیسر ہارون سربراہ اور پروفیسر اقبال آفریدی ،قائمقام انچارج پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر رخسانہ ستار،ریڈیولوجی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر طارق محمود اور ڈاکٹر رضا ۔کے۔ رضوی بھی شامل تھے ۔ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے معائنے اور سوالات کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین کو اسپتال میں داخل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے نیب کو رپوٹ میں کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو ذہنی دباؤ کے حوالے سے اسپتال میں داخل کرکے علاج کرنے کی اشد ضرورت ہے میڈیکل بورڈ نے اپنی تحریری سفارشات نیب حکام کے حوالے کیں جنہیں عدالت میں پیش کردیاگیاہے ۔دریں اثناء جناح اسپتال کے انتظامی سربراہ نے اسپتال کے اسپیشل وارڈز میں ڈاکٹر عاصم کیلئے ایک کمرہ بھی مختص کردیاہے اور اپنے احکامات کی روشنی میں کمرہ نمبر ایک اور 2کی صفائی وستھرائی کرانے کی ہدایت بھی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کسی بھی وقت اسپتال لاسکتے ہیں لہذا دونوں کمرے تیار کر لئے جائیں جس کے بعد انتظامی عملے نے اپنی پھرتی دیکھاتے ہوئے کمرے میں سفیدی ،ٹی وی ،فریج سمیت پر آسائش انداز میں کمرہ بالکل تیار کردیا ہے اور اب کمرہ اپنے مہمان کا منتظر نظر آرہا ہے۔اسپتال کے ایگزیکٹو سربراہ کی ہدایت کے بعد اسپیشل وارڈ کے دونوں کمرے تیار کر لئے گئے تھے اسپتال کے ایگزیکٹو سربراہ کی ہدایت کے بعد اسپیشل وارڈ کے دونوں کمرے مکمل تیار ہوچکے ہیں ،ایک کمرہ ڈاکٹر عاصم حسین جبکہ دوسرے کمرے میں انکی حفاظت پرمامورپولیس گارڈزکیلئے تیارکیا گیا ہے۔