عالمی برادری کی جانب سے باچاخان یونیو رسٹی حملے کی شدید مذمت کی گئی: ملیحہ لودھی

نیویارک (آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے باچا خان یونیورسٹی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت دنیا بھر نے واقعے کی مذمت کی ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیو یارک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت دنیا بھر نے واقعے کی مذمت کی ہے۔ بین الاقوامی برادری کو دہشت گردی کے خلاف ملکی اقدامات اور پاکستانی قوم کی قربانیوں کا علم ہے۔ عالمی برادری پاکستان کے ان اقدامات کو سراہتی ہے۔