مانس ٹرانزٹ منصوبہ ، وفاق کا خیبر پختونخوا کو اراضی دینے سے انکار،سعد رفیق اورمحسن عزیز الجھ پڑے

مانس ٹرانزٹ منصوبہ ، وفاق کا خیبر پختونخوا کو اراضی دینے سے انکار،سعد رفیق ...
مانس ٹرانزٹ منصوبہ ، وفاق کا خیبر پختونخوا کو اراضی دینے سے انکار،سعد رفیق اورمحسن عزیز الجھ پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاق نے مانس ٹرانزٹ منصوبہ کے لئے خیبر پختونخوا کو اراضی دینے سے انکارکر دیا ۔قائمہ کمیٹی میں بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مانس ٹرانزٹ منصوبے کے لئے ریلوے خیبر پختونخوا کو زمین نہیں دے سکتی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے زمین ایم ایل وین ، اقتصادی راہداری کے لئے مختص ہے ۔اجلاس میںکمیٹی رکن محسن عزیز اور سعد رفیق آپس میں الجھ پڑے ۔ سعد رفیق نے کہا کہ کمیٹی میں سیاست ہو گی تو جواب دینا آتا ہے،زبردستی کوئی ریلوے کی زمین نہیں لے سکتا ۔محسن عزیز نے کہا کہ اورنج لائن منصوبے کی فزیبلٹی دور روز میں تیار کر لی گئی ،خیبر پختونخوا کو زمین کیوں نہیں دی جا رہی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -