ادارے عمارتوں سے نہیں شخصیات سے بنتے ہیں،مقررین

    ادارے عمارتوں سے نہیں شخصیات سے بنتے ہیں،مقررین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)ادارے عمارتوں سے نہیں قابل شخصیات سے بنتے ہیں۔ اس لئے سیمنٹ اینٹوں کی بجائے اساتذہ کرام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مدرسین دین مصطفیؐ کے خدام ہیں۔مدارس علماء حق پیدا کر رہے ہیں۔علماء کرام دنیا کی شہرت کی بجائے اپنی زندگیاں اسلام کی خدمت کیلئے وقف کر دیں۔ مدارس کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں ناکام ہوں گئیں،علماء و مشائخ نے استحکام وطن کیلئے جراتمندانہ کردارادا کیا ہے۔ مدارس کی ترقی،آزادی اور خود مختاری میں رکاوٹیں ڈالنے والے ناکام و نامراد ہونگے۔موجودہ حالات میں دینی مدارس کا قیام قابل تحسین ہے۔ان خیالات کا اظہار جامعہ علمیہ کے 21ویں تدریسی سیشن کے اختتام پرختم بخاری و دستار فضیلت کے بہت بڑے اجتماع سے مفتی محمد فضل سبحان قادری، مفتی محمد عبدالعلیم سیالوی، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری،پیر آف مانکی شریف پیر زادہ محمد امین قادری،صاحبزادہ حسن رضا، ڈاکٹر مفتی محمد کریم خاں اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے خطیب داتا دربار مسجد مفتی محمد رمضان سیالوی،صوبائی خطیب پنجاب مولانا مختارندیم، اسلامی نظریاتی کونسل ممبر مفتی انتخاب نوری،محمد نواز کھرل،پیر محمدضیاء   الحق نقشبندی،مولانا مختار ندیم،مفتی مشتاق نوری،مفتی عمران نظامی،مفتی محمد حسیب قادری،مولاناقاسم علوی،انجمن طلبہ اسلام کے سابق سیکریڑی جنرل محمد اکرم رضوی، سید احسان گیلانی،پیر معاذالمصطفی قادری،حامد رضا چشتی،راؤ محمد حسیب اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض معروف کمپیئر قاری محمد یونس قادری نے ادا کیے۔